تازہ ترین

پی ایس ایل 6کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی ۔شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائےگا۔ پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔ٹکٹوں کی قیمت کاحتمی فیصلہ آئندہ 2سے 3دن میں کیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیرغور ہے اور ٹکٹوں مقامی کورئیرکمپنی کےذریعےفروخت کی جائیں گی۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے گروپ میچز کو دیکھنے کےلئے بیس فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے، پی ایس ایل کے پلےآف میچز کیلئے تماشائیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔این سی او سی کے اعلان کے بعد لاہور اور کراچی میں 20 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھیں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے، این سی اوسی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*