تازہ ترین

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی اور ٹی سی ایل ایل کے درمیان مسلسل چوتھے سال اسپانسر شپ معاہدہ طے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے بھی پشاور زلمی اور ٹی سی ایل کی سپانسرشپ پارٹنرشپ برقرار رہے گی ۔ٹی سی ایل پشاور زلمی کا آفیشل ٹی وی پارٹنر ہوگا۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاورزلمی اور ٹی سی ایل کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے اسپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا۔ ٹی سی ایل پشاور زلمی کا آفیشل ٹی وی پارٹنر ہوگا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ٹی سی ایل الیکٹرونکس کی سی ای او مس سنی یانگ نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ مسلسل چوتھے سال پشاور زلمی اور ٹی سی ایل کی اسپانسرشپ پارٹنرشپ پر خوشی ہے پشاور زلمی اور ٹی سی ایل مل کر پاکستان میں کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اسپانسر شپ پارٹنرشپ کے ساتھ پشاور زلمی اور ٹی سی ایل نے گذشتہ پی ایس ایل ایڈیشن میں میں زلمی ترانے کے لیے بھی خصوصی طور پر اشتراک کیا تھ اس سپر ہٹ زلمی ترانے میں زلمی کے اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض, ڈیرن سیمی ,کامران اکمل, امام الحق کے ساتھ معروف شوبز سٹارز ہانیہ عامر اور مہوش حیات نے حصہ لیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*