تازہ ترین

پی ایس ایل 2021 کیلئے میچ آفیشلز کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔20 فروری سے22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل 7ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 7 مقامی امپائرز میں آصف یعقوب(پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ بیس فرور ی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز میں احسن رضا (لاہور) ، آصف یعقوب (اسلام آباد) ، فیصل خان آفریدی (سرگودھا) ، عمران جاوید (کراچی) ، راشد ریاض (لاہور) ، شوزب رضا (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔ایونٹ کے کوالیفائر، دو ایلیمنٹرزاور فائنل کے لیے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری ان میچز سے کچھ روز قبل کی جائے گی۔ڈے میچز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعے کو شیڈول ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔20 فروری سے22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل 7ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 7 مقامی امپائرز میں آصف یعقوب(پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*