تازہ ترین

پی ایس ایل جو بھی جیتے، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی،شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6میں کرکٹ کی جیت ہوگی۔سابق کپتان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، ایک سوال میں شاہد آفریدی سے ان کے مداح نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کہ لالہ پی ایس ایل 6کون جیتے گا؟شاہد آفریدی نے جواب میں صرف کرکٹ لکھا جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی۔اسی سوال و جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔ایک صارف نے کرکٹر سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوجاتی ہے۔ایک جواب میں انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی بیک بون یعنی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ گراﺅنڈ میں اپنے مداحوں کو مِس کررہے ہیں۔ہردلعزیز کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلیں گے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اہلیہ کو اپنی کل کائنات کہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*