تازہ ترین

پسینے سے ذہنی تنا ﺅکا اندازہ لگانے والا آلہ ایجاد

سوئزرلینڈ(م ڈ ) ماہرین نے پسینے سے ذہنی تنا کا اندازہ لگانے والا آلہ بنا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئزرلینڈ میں ایکولے پولی ٹیکنیک فیڈرل ڈی لیوزین کے ماہرین نے ایک ایسا برقی آلہ بنایا ہے جسے ہاتھ پر پہن کر ذہنی تنا کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ آلہ پسینے میں کارٹیسول کی مقدار کو نوٹ کرتا ہے جو ڈپریشن اور ذہنی تنا کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔ تیار کردہ آلہ گھڑی کے سائز کا ہے جو جلد کے ساتھ چپک جاتا ہے اور کارٹیسول کی مقدار کو ناپتا رہتا ہے جبکہ کارٹیسول جسم میں گلوکوز سمیت بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے۔ ذہنی تنا کا شکار مریضوں میں کارٹیسول کی پیمائش لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ذہنی تنا بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ہاتھ میں پہننے والا پٹہ ایسے مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔ اس برقی پٹے میں ایک ٹرانسسٹر نصب ہے جو پسینے میں کارٹیسول کا پتہ لگاتا ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی وقت ڈپریشن اور تنا کی کیفیت کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس آلے کی مدد سے پائلٹ، طبی عملے اور دیگر حساس کام کرنے والے افراد میں ذہنی تنا معلوم کر کے اس پورے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*