تازہ ترین

پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایاجس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

ڈربی(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کوچ نے انہیں انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ہیں۔انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں انگلش کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے والے فاسٹ باو¿لر سہیل خان نے اس سے قبل 2016 میں دورہ انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ میچوں میں 25 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فاسٹ باو¿لر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، یہاں ہر باو¿لر کا گیند سوئنگ ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے چار روزہ پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس سے لیٹ سوئنگ کا فن سیکھنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈ ہیں جو بات انہیں گذشتہ چند روز سے الجھائے ہوئے تھی، وقار یونس نے وہ 5 منٹ میں سکھا دی۔ فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔سہیل خان نے مزید کہا کہ وہ باو¿لنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باو¿لنگ کا فن سیکھنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ2016 میں دورہ انگلینڈ میں 2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسی سرزمین پر ایک بار پھر اچھی باو¿لنگ کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔سہیل خان نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس کے وقفے کے بعد ٹیم منیجمنٹ نےایک منصوبہ بندی کے تحت کھلاڑیوں کی بتدریج کرکٹ میں واپسی کے عمل کو یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی مصباح الحق، وقار یونس،یونس خان اور مشتاق احمد کی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فاسٹ باو¿لرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں نوجوان فاسٹ باو¿لرز کی نیٹ اور میچ میں عمدہ کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو150 کی رفتار پر باو¿لنگ کرتے دیکھنا ایک پرمسرت لمحہ ہوتاہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین باو¿لر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*