تازہ ترین

پاک ہند آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز 23 مارچ کو نئی دلی میں ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز 23 مارچ کو نئی دلی ہوگا ، جس میں پاکستان دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبوں پراعتراضات اٹھائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات کے معاملات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان نئی دہلی میں ہونے والے انڈس واٹر کمشنرز اجلاس میں شرکت کرے گا۔پاکستان پاک بھارت کے آبی مذاکرات23اور24مارچ کونئی دلی میں ہونگے ، جس میں انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ،ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ شرکت کریں گے، مذاکرات میں پاکستان دریائےچناب پرمتنازع آبی منصوبوں پراعتراضات اٹھائے گا۔انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ 23اور24مارچ کو2روزہ آبی مذاکرات میں نئی دلی میں شرکت کرینگے، پکل ڈل اور ریتلے سمیت 4 بھارتی آبی منصوبوں پر اپنے مو¿قف پر قائم ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*