تازہ ترین

پاک وجنوبی افریقہ مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کی پہلے میچ سے قبل بھرپور تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹیم ٹیسٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی جیت کیلئے پر عزم ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل راونڈر فہیم اشرف کو آرام دئےے جانے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث روف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی (آج)جمعرات کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رو ف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل راونڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کا امکان ہے۔ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث روف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز ہے۔ممکنہ پلیئنگ الیون میں افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور حسین طلعت کے نام بھی زیر غور ہیں اس کے علاوہ اسپنرز میں محمد نواز اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں۔ تین میچوں کی اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کئی روز سے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی اور کوچز نے بھی منگل کو لاہور پہنچ کر تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے تھے۔ ٹریننگ سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کچھ کو تازہ دم کرنے کے لئے آرام دیا گیا ۔ ان کھلاڑیوں میں ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان ، دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی ، آخری ٹیسٹ کے 5ویں دن شاندار سپیل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی اور ٹیسٹ سیریز میں بہترین آل راﺅنڈ کارکردگی دکھانے والے فہیم اشرف شامل ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیاںآخری ٹی ٹونٹی میچ 6فروری2019کوسنچورین میں کھیلاگیاجوپاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد27رنزسے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری تین ٹی ٹونٹی میچوں میں سے ایک میچ پاکستان نے اور دومیچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*