تازہ ترین

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور ہندوستانی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، دو روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔جمعہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاتھا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*