تازہ ترین

پاک جنوبی افریقہ مابین دوسرا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائیگا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ (کل)جمعرات سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے،میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے روز سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا،فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہپہلی بار ہوگا کہ پاکستان ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے جا رہا ہے،پاکستان کو سیریزمیں برتری حاصل ہے دوسرے میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، کراچی کی نسبت راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ،کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں،راولپنڈی میں فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ (کل)جمعرات سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسری بار اس گراﺅنڈ پر آمنے سامنے ہونگی۔اس سے قبل اکتوبر1997میں دونوں ٹیموں کے مابین پنڈی میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے روز سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن صبح دس سے دن ایک بجے تک جاری رہا۔ کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔دونوں ٹیمیں (آج)بدھ کو بھی پریکٹس کریں گی۔پریکٹس سیشن کے بعد قومی آل رانڈر فہیم اشرف نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی نسبت راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ، موسم جیسا بھی ہو وہاں اپنے اپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے،کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں،میں شروع سے ہی جتنی بولنگ پر توجہ دیتا ہوں اتنی ہی بلے بازی پر بھی توجہ دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اب پچز بہتر بننا شروع ہوگئی ہیں،راولپنڈی میں فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے، آج کل کی نسبت اچھی پریکٹس ہوئی،میں ٹیم کی پریکٹس اور اپنی پریکٹس سے بھی بہت مطمئن ہوں۔فہیم اشرف نے کہا کہ میری پرفارمنس میں بہتری کے پیچھے کافی محنت ہے جو عموماً نظر نہیں آتی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*