تازہ ترین

پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں ‘ماریہ واسطی

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں اورانہیں دنیا جانتی ہے ،منزل کے حصول کے لئے جستجوکرنا نہایت ضروری ہے اورایسے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ یہ ہو نہیںسکتا کہ آپ محنت کریںاور آپ کوکامیابی کی صورت میں اس کاصلہ نہ ملے ۔میں نے اپنے کیرئیر کے آغازمیں سخت محنت کی اور اپنے سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی رائے کے مطابق نام اورمقام بنانے کےلئے ہرگز کسی دوسرے ملک میں جاناضروری نہیں ،یہاں ایسے فنکاروں کی اکثریت ہے جنہوں نے کسی بھی ملک میں جا کر کام نہیں کیا لیکن وہ ایک مقام رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*