تازہ ترین

پاکستان کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ،آرمی چیف

راولپنڈی ( آ ئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتااوروہ خودمختار مساوات اور باہمی ترقی کی بنیاد پر باہمی تعاون کے علاقائی فریم ورک کی جانب کام جاری رکھے گا، پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے کیو ں کے اس سے تمام خطے کو فائدہ حاصل ہوگا جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں ، علاقائی امن اور استحکام اور بالخصوص افغان امن عمل کے لئے خدمات کااعتراف کیا اور کہا کہ پاک روس تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ مختلف شعبوں میں مزید فروغ حاصل کریں گے۔بدھ کو آئی ایس پی آ ر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل پر بالخصوص اور پاکستان اور روس کے درمیان سیکورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، علاقائی امن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں ، علاقائی امن اور استحکام اور بالخصوص افغان امن عمل کے لئے خدمات کو تسلیم کیا اور کہا کہ پاک روس تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ مختلف شعبوں میں مزید فروغ حاصل کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ آ رمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے کیو ں کے اس سے تمام خطے کو فائدہ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور وہ باہمی ترقی، خود مختاری اور برابری کی بنیاد پر خطے میں بہتری کے لئے کام کرتارہے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*