تازہ ترین

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا جو زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا۔یہ میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بیلسٹک میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسرائزز کے تحت کیا گیا۔ کمانڈر آرمی ا سٹرٹیجک فورسز کمانڈ نے تجربے کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر سنیئر فوجی حکام ، سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے ۔ کمانڈر اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے ویپن سسٹم کا مشاہدہ کیا اور تجربے میں حصہ لینے والی ٹیم کی کارکردگی اور فورسز کی پیشہ ورانہ اور تیاریوںکو سراہا ۔ کامیاب تجربے پرصدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس اہم کامیابی مبارک باد دی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*