تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 646ہوگئی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

Dr Zafar Mirza

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا کے مریضوںکی تعداد 646 اور مشتبہ کیسز 5650تک پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کواحتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن کے اثرات سے آگاہ کیا ہے اتوار کو اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلوروکوئین کے استعمال مقدار کے بارے میں جلد آگاہ کریں گے۔ ملک بھر میں کلوروکوئین دوا کے تمام اسٹاک کا علم ہے۔کلوروکوئین دوامیں استعمال ہونےوالے خام مال کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن کے اثرات سے آگاہ کیا ہے ، تمام لوگوں کواحتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹریننگ ہوگی، ملک بھر کے 5 ہزار ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے کورس کا آغاز جلد ہوگا،188ممالک کورونا سے متاثر ہیں، دنیا بھرمیں 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا سے 13ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں کورونا سے دنیا بھر میں 95ہزار لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 5650ہے۔ پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسزکی تعداد 646ہے۔ پاکستان میں کورونا سے صرف تین اموات ہوئی ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 152، سندھ 292، بلوچستان میں 104کورونا کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 55، خیبرپختونخوا 31،اسلام آباد میں 11کیسز کنفرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 112مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ آزادکشمیر میں کورونا کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے ڈاکٹر کی ہلاکت کی خبردرست نہیں، وہ بیمارہیں لیکن ان کی حال تشویشناک ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ 4اپریل تک تمام بین الاقوامی پروازیں بند رہیں گی۔ دبئی، قطر، ترکی، تھائی لینڈ میں ٹرانزٹ میں موجود مسافروں کی صورتحال کا جلد حل نکالیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*