تازہ ترین

پاکستان میں کمزور معیشت کے آفٹر شاکس آنے ہیں

لاہور( کامرس ڈیسک )پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں بجٹ کا طے پانا انتہائی مشکل عمل ہے،لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے پیش نظررولنگ یا فلیکس ایبل بجٹ کے تصور کے ساتھ آگے چلنا ہوگا، یہ ضروری ہے کہ بجٹ اہداف کو مقرر کرتے وقت موجودہ صورتحال اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک مذاکرے میں کیا جس میں ملک بھر سے ٹیکس کنسلٹنس نے شرکت کرکے اپنی تجاویز دیں۔ سید حسن علی قادری نے کہا کہ 2020 پاکستان کے لیے انتہائی مشکل سال ثابت ہوگا،اگرزمینی حقائق کو مدِنظر نہ رکھا گیا تو حالات مزید خرابی کی طرف جا سکتے ہیں۔ عوام نہ ہی نئے ٹیکسز کی متحمل ہو سکتے ہیںاور نہ ہی حکومت انہیںمجبور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاﺅن اور کورونا نے دنیا کے حالات مکمل طور پر بدل کر دکھ دئیے ہیں، پاکستان میں کمزور معیشت کیو جہ سے ابھی اس کے آفٹر شاکس آنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مینیمم ٹیکس رجیم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، حکومت ڈائریکٹ ٹیکسز کی جانب ٹھوس اور واضح پالیسی اپنائے،پاکستا ن کی ترقی اور خوشحالی بھی اسی میں مضمر ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*