تازہ ترین

پاکستان میں پہلی آن لائن پومسائی چیمپئن شپ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں پہلی آن لائن پومسائی چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن مقابلوں میں چار سو سے زائد ملکی ور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا کراچی ایسے وقت جب دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن نے ملک میں پہلی بار آن لائن مقابلوں کا انعقاد کرا کر نئے رحجان کو متعارف کرایا ہے۔ ۲۰ مئی تک جاری رہنے والے ان مقابلے میں دنیا بھر سے چار سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مصر ،روس، اردن، امریکہ، بھارت ، فلپائن، کازکستان، سوڈان اور نیپال کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔منتظمین کے مطابق ان مقابلوں ک انعقاد سے دیگر کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور آن لائن کھیلوں کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا۔ فیڈریشن پاکستان میںتائیکوانڈو اولمپک مارشل آرٹ کے فروغ کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ فیڈریشن نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے اے اے اے اور ھینکوک سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔ آن لائن مقابلوں کے انعقاد کے لیے فیڈریشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اورنیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا مکمل تعاون رہا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی اس ایونٹ بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین طائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید اور پاکستان طائی کوانڈو اسکول ونگ کے صدر محمد احمد ، کھلاڑیوں اور ان کے والدین کی جانب سے ان مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔پاکستان میں پہلی آن لائن پومسائی چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن مقابلوں میں چار سو سے زائد ملکی ور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا کراچی ایسے وقت جب دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن نے ملک میں پہلی بار آن لائن مقابلوں کا انعقاد کرا کر نئے رحجان کو متعارف کرایا ہے۔ ۲۰ مئی تک جاری رہنے والے ان مقابلے میں دنیا بھر سے چار سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مصر ،روس، اردن، امریکہ، بھارت ، فلپائن، کازکستان، سوڈان اور نیپال کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*