تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔اس دن مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارت اور اس کی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں صبح دس بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*