تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہاہے

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اتوار کے روز آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس سال موضوع خوف یا پسند کے بغیر صحافت ہے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ حالات سے باخبر رکھنے میں صحافی اور میڈیا کارکن ہماری مدد کرنے کے لئے بہت اہم ہیں۔انہوں  نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کورونا کی وباء کا مقابلہ کررہی ہے اور ایسے میں صحافیوں کی خدمات ان کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔انہوں  نے کہا ہے کہ حکومتیں کورونا کی وباء کے دوران فرائض انجام دینے والے صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*