تازہ ترین

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈآمنے سامنے آگئے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن(پی بی ایس اے) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) آمنے سامنے آگئے۔پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ نے کہاکہ پی ایس بی کا دوہرا معیار قابل افسوس ہے، پاکستان اسپورٹس دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تو انعامات دے رہا ہے لیکن اسنوکر کیلئے ا±س کے پاس پیسے ختم ہوجاتے ہیں۔محمد آصف نے دوسری بار عالمی ٹائٹل جیتا لیکن چمپئن کھلاڑی کو اب تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔عالمگیر شیخ نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والوں کو کیش ایوارڈ دیا جارہا ہے مگر اسنوکر کے کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔عالمگیر شیخ نے کہا کہ بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا اسنوکر کے کھلاڑیوں کا بھی خیال کریں۔دوسری جانب دوسری بار عالمی ٹائٹل جیتنے والے چمپئن کھلاڑی محمد آصف نے کہاکہ میں نے 2012اور 2019میں چمپئن شپ جیتی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک دور وز قبل وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے سیف گیمز میں پرفارمنس کر نے والے کھلاڑیو ں کو انعامات کی شکل میں پیسے دیئے ہیں جو اچھی بات ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر نے کےلئے یہ ضروری چیز ہے انہوںنے کہاکہ جب جیت کر میں آیا تھا تو وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے پاس بھی گیا تھا ،انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن نہیں ہوسکی ۔انہوںنے کہاکہ چھ ماہ پہلے جیت کے آیا تھا ابھی تک مجھے کوئی انعامی رقم نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا جیسے دوسرے کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیا گیا مجھے بھی دیا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*