تازہ ترین

پاکستان اورجنوبی افریقہ مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے اختتام پردونوں ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں نے لاہور میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیاںآخری ٹی ٹونٹی میچ 6فروری2019کوسنچورین میں کھیلاگیاجوپاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد27رنزسے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری تین ٹی ٹونٹی میچوں میں سے ایک میچ پاکستان نے اور دومیچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے۔دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر2007 سے 6فروری2019تک14ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے6میں گرین شرٹس اور8میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی ۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب42.85 فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب58.33فیصدہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رو ف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*