تازہ ترین

پاکستانی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی ‘ شادب خان

لاہور( سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی اور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی،ٹیم میں نہ ہونے سے فرسٹریشن تو ہوتی ہے لیکن جو چیز میرے ہاتھ میں نہیں ہے میں اس کی ٹینشن نہیں لیتا، فٹنس یا انجری میرے ہاتھ میں نہیں البتہ ضرور جلد ٹیم کا حصہ ہوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں کھیل پا رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ٹیم نے کراچی ٹیسٹ میں بھی فائٹ کی اور کامیابی حاصل کی، ہم پنڈی ٹیسٹ جیتیں گے اور سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کراﺅڈ نہ ہوا تو اسے مس کریں گے کیونکہ فینز بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز آتے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں جس سے حوصلہ افزائی ہو تی ہے، ہمیں امید ہے کہ فینز کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت ملے گی اور وہ ہمیں اسپورٹ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حسن علی کی ہمیں اپنی ٹیم میں ضرورت تھی اس لیے انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ میں لیا، ہم دوست سب ایک جگہ ا کٹھے ہو گئے ہیں، یہ اپنی جگہ درست بات ہے لیکن سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ حسن علی اچھا پرفارم کرتے ہو ئے آرہے ہیں، وہ اسی طرح پرفارم کریں گے اور ہمیں پی ایس ایل کا چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*