تازہ ترین

پاکستانی ایپ ’WorthyWalk‘ گوگل ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج میں کامیاب

Worthy Walk Pakistan App

کراچی (کامرس ڈیسک) ’WorthyWalk‘ ایک پاکستانی ایپ ہے جسے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز ، اسلام آبادکے طلباءنے تیار کیا ہے۔ یہ ایپ دسمبر، 2019ءسے گوگل پلے پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کو حال ہی میں گوگل ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج(Google Developer Student Club Challenge) کے ٹاپ ٹین گلوبل ونرز میں شامل قرار دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں 69 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباءنے 400 ایپس جمع کرائی تھیں۔گوگل ہر سال ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج منعقد کرتا ہے تاکہ مقامی کمیونٹیز کو درپیش چیلنجوں کے لیے سولوشنز کی تیاری میں گوگل پروڈکٹس یا پلیٹ فارمز کے استعمال میں دنیا بھر کے اسٹوڈنٹ ڈیویلپرز کے ٹیلنٹ کی تربیت کی جا سکے۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز ، اسلام آباد کی فاتح ٹیم نے WorthyWalk کی تیاری کے لیے گوگل کلاو¿ڈ، اینڈرائیڈ، فائربیس، گوگل اینالیٹکس اور گوگل میپس اے پی آئی استعمال کی تھیں۔ یہ ایپ واکنگ، رننگ اور سائیکلنگ کے ذریعے اپنی صحت کے اہداف حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ یہ اپنے استعمال کرنے والوں کو (inbuilt currency coins)’Knubs‘ کی صورت میں انعامات سے بھی نوازتی ہے جسے وہ اس کے پارٹنر کاروباری اداروں، مقامی دکانوں اور اسٹارٹ اپس پر redeem کر سکتے ہیں۔WorthyWalk کے پیچھے موٹاپے سے چھٹکارا پانے کا قدیم تصور موجود ہے۔ موٹاپا ایک ایسا مسئلہ جو ، سنہ 1975ءسے اب تک اور بالخصوص جنوبی ایشیا میں، تین گنا بڑھ چکا ہے جہاں ناقص غذایت کے مسائل بھی موجود ہیں۔یہ ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کو گیم کے ذریعے زیادہ فعال طرز زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور اس کے لیے مقامی کاروباری اداروں کی پروموشنل اسکیموں کو استعمال کرتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*