تازہ ترین

پاکستانیوں میں بہت زیادہ برداشت ہے، عدنان صدیقی

کراچی (شوبز نیوز )پاکستان سمیت سرحد پار اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں بھارتیوں کو ایک پیغام دیا ہے۔ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔عدنان صدیقی نے بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت وہ میری تیسری اور ان کی 300 ویں فلم تھی لیکن اس کے باوجود بھی سری دیوی کا اس قدر عاجز ہونا بہت بڑی بات تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں وہ دن نہیں بھول سکتا جب میں پہلے دن شوٹ پر گیا تھا اور وہ اپنی گاڑی کے باہر کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، انہوں نے میرا ڈائریکٹر سے تعارف کرایا اور کھڑے ہو کر انہوں نے میری بہت اچھی طرح خوش آمد کی، سری دیوی نے میرا بہت خیال کیا اور مہمان نوازی کی۔بعدازاں اداکار عدنان صدیقی نے بھارت اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانیوں میں بہت زیادہ برداشت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*