تازہ ترین

ٹی سی پی کو سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کیلئے دوبارہ مہنگی بولیاں موصول

لاہور( کامرس ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کیلئے دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی نے ٹی سی پی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 50 ہزار ٹن چینی کی دوبارہ درآمد کیلئے ٹینڈر پر بولیاں موصول ہوئیں جبکہ چینی کی کم ازکم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی۔کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا اور موصول بولی کے حساب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 98 روپے کلو میں پڑے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد کیلئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی، چینی کی بولیوں کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی پی نے سودے کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی سی پی حکام کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا تھا جس پر وزرات صنعت وپیدوار نے دوبارہ چینی کی درآمد کا ٹینڈرجاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ چینی کے ٹینڈرمیں کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی90 روپے فی کلومیں ملتی، ٹرانسپورٹ چارجزکے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی96 سے98 روپے کلو میں پڑتی جبکہ منسوخ ٹینڈرمیں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 540.10 ڈالرفی میٹرک ٹن موصول ہوئی تھی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کیلئے دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی نے ٹی سی پی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 50 ہزار ٹن چینی کی دوبارہ درآمد کیلئے ٹینڈر پر بولیاں موصول ہوئیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*