تازہ ترین

ٹیم کی بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائےگا، یونس خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ کو شش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے اور مستقبل میں کامیابیاں سمیٹتی رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ اس بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس ضمن میں کئی کھلاڑیوں کو آزمایا بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہوں گی،ابوظہبی میں پی ایس ایل کے مقابلے دلچسپ رہیں گے، کرکٹ مقابلے دنیا میں کہیں بھی ہو ہمیں ان کی بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل6 کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے، امید ہے کہ ابوظہبی میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، لیگ میں شامل تمام فرنچائز بہت صلاحیت کی حامل ہے ہے،تاہم میں ذاتی طور پر لاہور قلندر کو فالو کر رہا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*