تازہ ترین

ٹوکیو اولمپکس کاﺅنٹ ڈاﺅن کلاک ری سیٹ

Tokyo Olympics 2020

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کاﺅنٹ ڈاﺅن کلاک کو ری سیٹ کردیا گیا ، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں ، اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کاﺅنٹ ڈاﺅن کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔یہ کاﺅنٹ ڈاﺅن کلاک بتارہا ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں، گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی2021 کو ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*