تازہ ترین

ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

ریاض (م ڈ )سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاﺅنٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسکور کرنا آسان ہوجائے گا۔کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق ٹوئٹس اور اکاﺅنٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔کمپنی نے مزید بتایا کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹوئٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*