تازہ ترین

ٹرمپ اور ڈاکٹر فاﺅچی کے لاک ڈاون پر اختلافات شدید

واشنگٹن (م ڈ)امریکی صدر کے کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاوچی سے لاک ڈاون پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاوچی کی تجویز سے اختلاف ہے۔ ہمیں اسکول کھول دینے چاہئیں، ہمیں جتنا جلد ہوسکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔قبل ازیں فاوچی نے کانگریس کمیٹی سے کہا تھا کہ لاک ڈاون جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہوگا، آپ وبا پھیلائیں گےاور اسے کنٹرول نہیں کرپائیں گے۔امریکی صدر کے کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاوچی سے لاک ڈاون پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*