تازہ ترین

ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی میڈیم فاسٹ باو¿لر کائنات امتیاز نےلاک ڈاو¿ن میں خاموشی سے منگنی کرلی۔کائنات نے اپنی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی انگھوٹی پہنتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔آل راو¿نڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میں نے ’ہاں‘ کردی، میری منگنی ہوگئی، الحمداللہ۔انہوں نے بتایا کہ منگنی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*