تازہ ترین

ویمنز فٹبال میچ ،مسلم خاتون کھلاڑی کا حجاب کھلنے پر دیگر کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل

عمان(سپورٹس ڈیسک)فٹبال میچ کے دوران جب خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا تو مخالف ٹیم کی لڑکیوں نے خاتون کھلاڑی کی مدد کرکے اعلی مثال قائم کردی۔سوشل میڈیا پر خواتین کے فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خواتین کھلاڑیوں نے نہ صرف انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی بلکہ ثابت کیا کہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردن کے شباب الورڈون کلب اور عمان کلب کی خواتین کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ دوران میچ ایک خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا اور وہ خاتون اپنا حجاب ٹھیک کرنے کے لیے نیچے بیٹھ گئی۔اس موقع پر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہر شخص کو حیران کردیا۔ خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل جانے کے بعد مخالف ٹیم کی لڑکیاں فورا اپنا کھیل چھوڑ کر اس لڑکی کے گرد ڈھال بن گئیں اور اسے بے پردہ ہونے سے بچایا۔ یہ لڑکیاں اس وقت تک خاتون کھلاڑی کی ڈھال بنی رہیں جب تک کہ اس نے اپنا حجاب دوبارہ ٹھیک نہیں کرلیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*