تازہ ترین

ویتنام نے وبا کے خطرے کے باعث جنگلی جانوروں کی تجارت بند کر دی

لندن(م ڈ)ویتنام نے نئی وباو¿ں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ملک میں جنگلی جانوروں اور جنگلی جانوروں سے متعلق اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبا کا آغاز جنگلی جانوروں کی تجارت سے شروع ہوا تھا، اور چمگاڈروں سے شروع ہونے والی بیماری کسی دوسری نامعلوم سپیشیز جیسا کہ چوہے، مشک بلاو¿اور پینگولین وغیرہ سے انسانوں میں آ گئی تھی اس اقدام کی وجہ سے آن لائن پر بھی جنگلی جانوروں سے جڑی اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پولینڈ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 کے 458 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔رواں ہفتے نئے متاثرین میں یومیہ اضافے کی بنیادی وجہ جنوبی پولینڈ کے اپر سلیسیا علاقے میں تین کوئلے کی کانوں میں وبا کا پھیلنا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تازہ اعداد و شمار کی اشاعت سے پہلے نائب وزیرِ اعظم جدویگا ایملیوچ نے کہا کہ حکومت لاک ڈاو¿ن دوبارہ لگانے کی بات نہیں کر رہی اور جب بھی ضرورت پڑی مقامی طور پر وبا سے نمٹنے کی کوشش کرے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*