تازہ ترین

وفاقی حکومت کی بلوچستان میں واقع ٹیوب ویلوں کی سولر ئزیشن کی منظوری

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں واقع ٹیوب ویلوں کی سولرئزیشن کی منظوری دے دی، وزیر اعظم عمران خان کی پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو سولرئزایشن منصوبے پر عمل درآمدکے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت، پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولت دینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراءاور سینئر حکام شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان میں واقع ٹیوب ویلوں کی سولرئزایشن کی منظوری دی گئی ٹیوب ویلوں کی سولرئزایشن سے کسانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی اور بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو سولرئزایشن منصوبے پر عمل درآمدکے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ سولرئزایشن منصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈمیپ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمر ان خان نے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کے باوجود بھی جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لہذا ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*