تازہ ترین

والد نے میرا فون اٹھانا چھوڑ دیا تھا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

لندن (م ڈ )برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہےکہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے والد شہزادہ چارلس نے ان کا فون اٹھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے اپنی دادی ملکہ برطانیہ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ ان کے دل میں اپنی دادی کے لیے بے پناہ عزت ہے۔شہزادہ ہیری نے بتایا کہ ان کی اپنی دادی سے تین مرتبہ گفتگو ہوئی اور جب والد نے فون اٹھانا چھوڑ دیا تھا تو اس سے قبل ان سے دو مرتبہ بات چیت ہوئی تھی لیکن پھر انہوں نے فون اٹھانا بند کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*