تازہ ترین

والد مضبوط انسان تھے، سب سے ان کیلئے دعاوں کی درخواست ہے،ایمن خان

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے والد کے انتقال کے بعد جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ والد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ایمن خان کی جانب سے انسٹاگرام پر تین سٹوریز شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ میرے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا ہے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ سب سے ا±ن کیلئے دعاو¿ں کی درخواست ہے۔ایمن خان نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ایک اور اسٹوری میں ایمن خان نے والد کے ہمراہ یک یادگار فیملی فوٹو بھی شیئر کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*