تازہ ترین

والدہ کے بغیر دنیا بے معنی لگ رہی ہے‘ شان شاہد

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی معروف اداکارہ نیلو بیگم جو گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں کے بیٹے اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر اپنی مرحومہ والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے اپنی مرحومہ والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا لکھوں، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔شان شاہد نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ والدہ کے بغیر تو یہ دنیا بے معنی سی لگ رہی ہے کیونکہ میری کامیابی اور ناکامی دونوں کو میری والدہ کی شدید ضرورت ہے۔اداکار نے کہا کہ بس یہ امید ہے کہ میں ایک دن اور ان سے ملاقات کرسکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ والدہ سے محبت کرتا رہوں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*