تازہ ترین

نیوزی لینڈ عدالت کی فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو قتل کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی عدالت نے مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو قتل کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سزا سے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو کسی بھی صورت معافی کا حق حاصل نہیں ہوگا.واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے۔سفید فام نسل پرست 29 سالہ آسٹریلیائی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے 2019 میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 51 مسلمانوں کو قتل، 40 اقدام قتل اور دہشت گردی کے جرم کا اعتراف کیا تھا اور جسے اس نے فیس بک پر براہ راست دکھایا بھی تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*