تازہ ترین

نوکیا کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے

نیویارک(م ڈ)ایچ ایم ڈی نے خاموشی سے نوکیا کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ۔یہ فونز نوکیا سی 5 انڈی، سی 2 ٹاوا اور سی 2 ٹینین ہیں جن میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ان فونز کو امریکا میں پیش کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوکیا سی 5 انڈی فون میں 6.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ بیزل کافی نمایاں ہیں۔اس کے علاوہ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔اس فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون 170 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*