تازہ ترین

نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات اٹھاناپوری انسانیت کی ذمہ داری ہے,طیب ایردوان

ترکی , صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور غیر ملکی دشمنی کو روکنے کی ضرورت ہے۔صدر ایردوان کے انٹرنیشنل ” ہولوکاسٹ”کے دن کے موقع پرصدارتی اطلاعاتی آفس سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہایک ایسے دور میں جب انسانیت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے نئی قسم کے کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ نسل پرستی کا وائرس بھی وبا کی شکل میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ “مساجد ، سینا گوگ اور گرجا گھروں جیسی عبادت گاہوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں میںبڑے پیامنے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نسل پرست دہشت گردی ، معاشرتی امن اور لوگوں کے ایک ساتھ رہنے کی خواہش کو تباہ کررہی ہے۔ بوسنیا ، روانڈا اور کمبوڈیا میں ہونے والی نسل کشی سے لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ہولو کاسٹ کی زندہ مثال ہیں جو بین الاقوامی برادری کو اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی یاد دلاتے ہیں۔ نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات اٹھانا جنگ کرنا صر ف متاثرین ہی کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*