تازہ ترین

نادیہ خان شوہر کا سرپرائز دیکھ کر دنگ رہ گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں۔شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔ا±نہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔
خیال رہے کہ نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راو¿ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادی سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز ا±نہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*