تازہ ترین

نئے 5G نوکیا اسمارٹ فون کی رونمائی کے ساتھ ہی نوکیا کے پورٹ فولیو میں بھی اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)نوکیا فونز کے مرکز – HMD گلوبل نے تین نئے نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کروادئے ہیں۔ ان میں اوریجینل فیملی کا ایک نیا رکن ، انتہائی باسہولت ڈیٹا رومنگ کے ساتھ شامل ہے۔ Nokia 8.3 5G اس ادارے کا اولین 5G اسمارٹ فون ہے ، جس کے ہمراہ جدید Nokia 5.3 اور Nokia 1.3 ڈراکس کے علاوہ اوریجنل نوکیا پائیسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اپنی ایجادات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، HMD گلوبل نےHMD کنیکٹ گلوبل ڈیٹا رومنگ کے ذریعے جدید سہولیات کے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ جدید اور آسان ترین سہولت آپ کی اہم ترین ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت رابطے مہیا کرتی ہے۔ان چار نئی ڈیوائسز اور جدید رومنگ سروس کے علاوہ HMD گلوبل نے اس سال برازیل جیسے اہم ملک میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ؛ جو نومبر کے مہینے میںسینما گھروں کی زینت بنے گی ، کے خصوصی پارٹنر فون کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد ، اب نوکیا 6.2 اور نوکیا 7.2 کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف کیولار مٹیریل سے تیار کردہ 00 فون کیس ، بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ HMD گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – فلوریان سیش نے کہا کہ ؛ “آپ یقین نہیں کریں گے کہ ہم نے آج جو ایجادات متعارف کرائی ہیں ا±ن پر مجھے کس قدر فخر ہے اور جنہیں نوکیا اسمارٹ فون کے تجربے کو یقینی اور وقت کے ساتھ مزید بہتر بنانے کے منفرد عزم کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*