تازہ ترین

میں ہر اس بچے ،بچی اور خاتون کے ساتھ ہوں جس کےساتھ جنسی زیادتی کا ظلم ہوا ‘ صوفیہ احمد

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں جنسی ہراسگی کبھی بھی نیا مسئلہ نہیں رہا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ اتنا پھیل گیا ہے کہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کیا جاتا ،میں ہر اس بچے ،بچی اور خاتون کے ساتھ ہوں جس کے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے ، مجھے بھی اپنے شعبے میں یہ سب بھگتنا پڑا ہے اور جنسی ہراسگی کے بغیر آپ کوکام نہیں دیا جاتا ،پاکستان میں کوئی قانون نہیں اس لئے مجھے اپنی جان بچانے کےلئے ملک چھوڑنا پڑا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کمسن بچوں اور بچیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو چوراہے میں لٹکایا جائے تاکہ معاشرہ اس سے عبرت پکڑ سکے ۔انہوں نے کہا کہ صرف شوبز میںہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں عورت کا برا حال ہے اور انہیں صرف کھلونا سمجھا جاتا ہے کیونکہ میں اپنے معاشرے میں رہ کر بچوں ، بچیوں اور عورتوں پر ظلم و ستم ہوتے ہوئے دیکھے ہیں ۔ صوفیہ احمد نے برملا کہا کہ چاہے جو مرضی ہو جائے میں خاموش نہیں رہوں گی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*