تازہ ترین

میکسیکو میں کوروناوائرس سے10 ہزار ہلاکتیں،لاک ڈاﺅن کا خاتمہ

میکسیکو سٹی (م ڈ)میکسیکو میں یکم جون سے لاک ڈاو¿ن ختم کردیاگیا ہے اور متعدد صنعتوں کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔جن صنعتوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں کاروں کے پرزے بنانے والے مینوفیکچرنگ پلانٹس اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ شراب بنانے والی فیکٹریاں اور موٹر سائیکل کی دکانیں شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں نے لاک ڈاﺅن کھولنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی اورکہاکہ کورونا وائرس کی وبا میکسیکو میں ابھی بھی شدت سے پھیل رہی ہے۔میکسیکو میں کووڈ 19 سے تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میکسیکو کی بحران کا شکار معیشت کے لیے صنعتوں کا دوبارہ کھلنا ایک خوش آئند خبر ہے۔کووڈ 19 کے باعث یہاں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہوگئیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال معیشت میں 9 فیصد تک مزید کمی آئے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*