تازہ ترین

میڈیا غلط معلومات کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ غلط خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیمرا سلیم بیگ سے گفتگو میں کیا، چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو سال 20-2019کی سالانہ رپورٹ پیش کردی،ایوان صدر اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے من گھڑت اور جھوٹی خبروں کی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا،صدر مملکت نے کہا کہ غلط خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلا کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ پیمرا معلومات کا آزادانہ بہا ﺅیقینی بنا کر معلومات ، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے،غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہے، میڈیا ہاﺅسز اور علمائے کرام جھوٹی خبروں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*