تازہ ترین

میزان بینک طفیل گروپ کو ڈیجیٹل وصولیوں اور ادائیگیوں کیلئے ون اسٹاپ سلوشن فراہم کرے گا

کراچی (کامرس ڈیسک) میزان بینک نے ملک میں صنعتی کیمیکل بنانے والے سب سے بڑے ادارے طفیل گروپ کو کارپوریٹ اور ٹرانزیکشن بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت میزان بینک ، طفیل گروپ کوپیچیدہ ادائیگیوں کے کاموں کو خود کار بنانے کیلئے ڈیزائن کئے گئے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ پورٹل eBiz+کے ذریعے ادائیگی اور وصولی کی بنیادی خدمات فراہم کرے گا۔معاہدے کے تحت میزان بینک طفیل گروپ کو کارپوریٹ اور ٹرانزیکشن بینکاری کی خدمات فراہم کرے گا جس سے کمپنی کے کیش فلوکے موئثر انتظام کو آسانی کے ساتھ یقینی بنایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ خودکار ٹرانزیکشن بینکنگ سسٹم مربوط سلوشن کے بنیادی سوٹ پر مشتمل ہے جو ادائیگی کے روائتی لین دین سے ہٹ کر ادائیگی کے ویلیو چین کے تمام پہلوﺅں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور رازداری کے ساتھ آپریشنل معاونت فراہم کرتا ہے۔معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد اور طفیل گروپ کے ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر زبیر طفیل نے دستخط کئے۔اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمدنے کہا کہ بینکنگ کی صنعت کے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر میزان بینک جدید ڈیجیٹل کیش فلو مینجمنٹ کو چلانے کی کوششوں کو دگنا کررہا ہے۔ اپنے جدید ترین پلیٹ فارم eBiz+کے ذریعے ہم نہ صرف طفیل گروپ کے کیش کلیکشن عمل کو تیز کررہے ہیں بلکہ بکس پر خرچ ہونے والے وقت کو کم کرنے میں بھی کمپنی کو مدد فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پر طفیل گروپ کے ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر زبیر طفیل نے کہا کہ طفیل گروپ پاکستان کو صنعتی کیمیکلز میں خود کفیل بنانے کے مشن پر کام کررہا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*