تازہ ترین

موثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں آگیا

لاہور( کامرس ڈیسک)حکومت کے موثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں آگیا، رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکانٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں آگیا، جولائی اور اگست2020 میں کرنٹ اکانٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرزہوگیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ1ارب 21کروڑ ڈالرز تھا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔یاد رہے جولائی 2020میں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 42کروڑ40 لاکھ ڈالرزتک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا سامنا تھا۔گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 4ماہ میں کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جس میں نمایاں بہتری آئی۔مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس میں بہتری برآمدات میں مسلسل بحالی ، ریکارڈ سے زیادہ ترسیلات زر کی بدولت ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور حکومت کی جانب سے متعدد پالیسیوں اور انتظامی اقدامات نے بھی سپورٹ فراہم کی۔حکومت کے موثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں آگیا، رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکانٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں آگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*