تازہ ترین

منہ بند رکھیں، ہیوسٹن پولیس چیف ٹرمپ پر برس پڑے

ہیوسٹن(م ڈ)امریکی شہر ہیوسٹن کے پولیس چیف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تمیز سکھادی، کہا کہ اگر آپ کوئی تعمیری بات نہیں کرسکتے تو اپنا منہ بند رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس چیف ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔ہیوسٹن کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ پولیس چیف کے طور پر امریکی صدر کو پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ کوئی تعمیری بات نہیں کرسکتے تو اپنا منہ بند رکھیں، کیونکہ آپ 20 سال سے کم متعدد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے گورنرز کو احکامات لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہیں، یہ لوگوں کو قابو کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ ان کے دل جیتنے کا معاملہ ہے۔دوسری جانب نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے ٹوئٹر پوسٹ میں ٹرمپ پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘صدر ٹرمپ نے پر امن مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے فوج کو طلب کیا تاکہ وہ چرچ کے باہر تصاویر بنوا سکیں، یہ صدر کے لیے محض ایک ریئلیٹی ٹی وی شو ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*