تازہ ترین

ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ، وسیم اکرم اورآفریدی کا یوم آزادی پرپیغام

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی نےیوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام پیغامات شیئرکیے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جس نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ۔ ایک مشہور قول ہے کہ جو اپنے ملک سے پیار نہیں کرتا ، وہ اپنی زندگی میں کسی بھی چیز سے پیار نہیں کرسکتا ، اور یہ سچ ہے۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا تھا لہذا ہمیں اپنے دل سے ہر چیز اسے واپس کرنی ہوگی اور اس کے عروج ، ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔سابق آل رانڈرشاہد آفریدی نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ “میں ہر ایک کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آئیے اپنے بہادر ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانیت ، مساوات اور سب کے لئے احترام کو فروغ دینے ، ہماری قوم کے مستقبل کی حفاظت کی! پاکستان زندہ باد !۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*