تازہ ترین

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھا ومیں مجموعی طور پر استحکام رہا

کراچی (کامرس ڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے ضرورت کے مطابق روئی کی خریداری جبکہ مناسب بھا و¿حاصل ہونے کی وجہ سے جنرز بھی روئی بیچ رہے ہیں کاروباری حجم بھی مناسب کہا جا سکتا ہے روئی کے بھا و¿میں مجموعی طور پر استحکام رہا بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھا و¿فی من 10200 تا 10700 روپے پھٹی کا بھاو¿ فی 40 کلو 3500 تا 4600 روپے جبکہ بنولہ کا بھاو¿ فی من 1600 تا 1900 روپے رہا صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا و¿فی من 10300 تا 11000 روپے رہا بلوچی اور افغانی روئی کا بھاو¿ فی من 11400 تا 11500 روپے رہا پھٹی جو کہ اب کم دستیاب ہے اور اچھی کوالٹی بھی نہیں ہے جس کا بھاو¿ فی 40 کلو 3500 تا 5300 روپے رہا بنولہ کا بھاو¿ فی من 1700 تا 2100 روپے رہا۔ صوبہ بلوچستان میں صرف دلبدین میں پھٹی کا بھاو¿ فی 40 کلو 5500 تا 5600 روپے رہا۔ دن بدن پھٹی کی دستیابی کم ہوتی جارہی ہے اور کوالٹی بھی اچھی نہیں رہی خیال کیا جاتا ہے کہ 15 فروری تک موجودہ سیزن چلے گا جو گزشتہ تقریبا 30 سالوں سے کم معیاد ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 10800 روپے کے بھاو¿ پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ فروری کے آخر اور مارچ سے صوبہ سندھ کے ذریں علاقوں میں جزوی طور پر کپاس کی بوائی روایتی طور پر شروع کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*