تازہ ترین

مغربی تہران ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

Tehran Blast

تہران (م ڈ )ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ یہ دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنوب مغربی تہران میں میزائلوں کے ایک گودام میں ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اورذرائع نے بتایاکہ دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کے ایک کیمپ میں ہوئے۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ دھماکے مغربی تہران میں غرمدرہ اور قدس قصبے میں ہوئے تاہم ٹی وی چینل نے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*