تازہ ترین

معین خان سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر نہیں دیکھا، کرس گیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لیجنڈ کرس گیل نے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی کا انکشاف کیا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گیل نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی معین خان کو سب سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر پایا۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی شروعات کی تو معین خان مجھ سے چھیڑ خانی کرتے تھے اور سب جانتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں پر کتنا دباﺅ ڈالا جاتاہے، یہ کیریبین میں پاکستان کے خلاف میری دوسری سیریز تھی۔لہذا معین خان مجھ سے سختی سے بات کرتے تھے لیکن مذاق بھی ساتھ ساتھ جاری رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*